جکارتہ۔ ساتوک سائی راج رینکی ریڈی ۔ چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے اتوارکو تاریخ رقم کی کیونکہ وہ ملائیشیا کے آرون چیا ۔ ایس کے خلاف انڈونیشیا اوپن 2023 بیڈمنٹن چمپئن شپ کا فائنل جیت کر سوپر1000 خطاب جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ یہاں ساتویک اور چراگ جوعالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ہیں اور انہوں نے مردوں کے ڈبلز فائنل میں آرون چیا/سوہ ووئی یک کو 21-17، 21-18 سے ہرا کر اپنا پہلا سوپر 1000 خطاب اپنے نام کیا۔ ہندوستانی جوڑی نے اس سے قبل فائنل میں رسائی اس وقت حاصل کی تھی جب انہوں نے ہفتہ کو پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے کانگ من ہیوک اور سیو سیونگ جے کو تین گیمز کے سخت مقابلے میں 17-21، 21-19، 21-18 سے شکست دی۔ہندوستانی ڈبلز جوڑی کے اس تاریخی کارنامہ پر حکام کی جانب سے مبارک باد دئیے جانے کے علاوہ ہندوستان کے کئی اہم سرکردہ افراد نے بھی مبارک باد دی ہے ۔ اس ایونٹ کے شروع ہونے سے قبل پی وی سندھو عوامی توجہ کا مرکز تھی لیکن وہ خطاب حاصل نہیں کرپائی ۔