جکارتہ ،27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں انسداد بدعنوانی کے نئے قانون اور جرم کی دفعہ کو سخت بنانے کے منصوبے کی مخالفت میں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا اہم مسئلہ ناجائز تعلقات پر پابندی لگانا ہے ،لیکن مظاہرین اس سے الگ دلیل دے رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا مظاہرہ بدعنوانی،صدر کی توہین کرنے اور توہین رسالت کے قانون کے سلسلے میں ہے۔ مظاہرین طلبہ کا کہنا ہے کہ نیا قانون انڈونیشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی کو کمزور کرتا ہے۔ مظاہرین اسے مسترد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔انڈونیشیا کے انسانی حقوق کے کارکن اینڈریاس ہرسونو نے کہا ،‘‘مظاہرین کا کوئی ایک مسئلہ نہیں ہے ۔یہ مربوط یا منظم تحریک بھی نہیں ہے ۔
