جکارتہ ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ جب یہ عالمی وبا پھوٹی تھی تو ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں جکارتہ حکومت نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں لیکن ناقدین کے مطابق حکومت کی طرف سے بے احتیاطی کے باعث انڈونیشیا میں یہ بیماری سرایت کر گئی ہے۔ اس حوالے سے صدر جوکو ودودو نے اعتراف بھی کیا تھا کہ حکومت نے عوام کو اس بارے میں مناسب معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کوشش جاری ہے کہ اس عالمی وبا پر قابو پا لیا جائے۔