انڈونیشیا نے چینی ویکسین کے استعمال کو منظوری دی

   

جکارتہ: انڈونیشیا کی دوا ساز وخوراک اتھارٹی بی پی او ایم نے کہا ہے کہ اس نے چینی دوا ساز کمپنی آن ہوئی ڑی فی لانگ کام کی تیارکردہ زیفی ویکس نوول کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری(ای یواے)دے دی ہے۔بی پی او ایم کی سربراہ پینی لوکیتو نے ویڈیوپریس کانفرنس میں بتایا کہ آج بی پی او ایم دوبارہ اعلان کرتی ہے کہ ہم نے تجارتی نام زیفی ویکس کے تحت نوول کروناوائرس ویکسین کی منظوری دے دی ہے جسے ری کمبیننٹ پروٹین ذیلی یونٹ پلیٹ فارم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔لوکیتو نے وضاحت کی کہ زیفی ویکس ویکسین نے انڈونیشیا،ازبکستان، پاکستان،ایکواڈور اور چین میں 28 ہزار 500 افراد پر تیسری طبی آزمائش میں کامیابی حا صل کرلی ہے۔انڈونیشیا میں طبی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں 18 سے 59 سال کی عمر کے 4 ہزار افراد شامل ہوئے۔طبی آزمائش میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ زیفی ویکس ویکسین کی افادیت ٹیکہ لگانے کے7 یوم بعد 81.71 فیصد اور 14 یوم بعد 81.4 فیصد تک پہنچ گئی۔