جکارتہ ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرہ سومبا میں منگل کو ایک زلزلہ کے جھٹکے نے لوگوں کو بُری طرح خوفزدہ کردیا۔ ریختر پیما پر 6.4 شدت نوٹ کی گئی۔ تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ قبل ازیں بھی اس علاقہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جسکی شدت 6.1 بتائی گئی تھی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ بات بتائی۔