انڈونیشی طیارہ کی تلاش میں بڑی پیشرفت

   

جکارتہ : انڈونیشیا کے حادثہ کا شکار ہونے والے سری ویجایا ایئر کے بوئنگ 737-500 طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ملنے والا آلہ کاک پٹ وائس ریکارڈر ہے یا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر۔ اس پیشرفت کے بعد تفتیشی عمل آگے بڑھ سکے گا اور پتہ لگایا جاسکے گا کہ طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیوں گرا۔ منگل کو 3.5ہزار سے زائد اہلکار طیارے کے فلائٹ ریکارڈرز تلاش کرنے کے کام پر مامور تھے۔ ریسکیو حکام نے اب تک انسانی اعضاء اور جہاز کے کئی ٹکڑے برآمد کر لیے ہیں اور ڈی این اے ٹسٹ کی مدد سے ہلاک شدگان کی شناخت جاری ہے۔ یہ طیارہ جکارتہ سے اڑنے کے چار منٹ بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کْل 62افراد سوار تھے۔