انڈیا بلاک کا 6 دسمبر کو دہلی میں اجلاس

   

نئی دہلی : کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے حال ہی میں نئی دہلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے ساتھ بات چیت کی۔ یہاں تک کہ جب چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، کانگریس نے اتوار، 3 دسمبر کو اعلان کیا کہ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) بلاک کے اتحادیوں کا چہارشنبہ 6 دسمبر کو نئی دہلی میں اجلاس ہوگا ۔ توقع ہے کہ یہ اجلاس کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔انڈیا بلاک کی آخری میٹنگ کو تقریباً تین ماہ ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما نتیش کمار نے کانگریس پارٹی پر الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔انڈیا بلاک پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔