انڈیا کی ترقی ٔ معکوس ، نیپال سے زیادہ غربت

   

نئی دہلی : ہندوستان کو غربت کے عالمی اشاریہ 2020 میں 107 اقوام میں 94 واں رینک دیا گیا ہے جو غربت کے سنگین زمرے کا عکاس ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پراجکٹس پر ناقص عمل آوری ، موثر نگرانی کے فقدان ، ناقص غذا کے مسئلے سے نمٹنے میں غفلت اور بڑی ریاستوں کے مایوس کن پرفارمنس کا نتیجہ ہے ۔ گذشتہ سال انڈیا کا رینک 117 ملکوں میں 102 تھا ۔ نیپال ( 73 ) اور سری لنکا ( 64 ) ہندوستان سے کافی بہتر حالت میں ہیں ۔ پڑوسی پاکستان اور بنگلہ دیش کا رینک ترتیب وار 78 اور 75 ہے ۔ چین اور ترکی میں اقل ترین غربت ہے ۔۔