انڈین ایرفورس کے بہادر جنگجو نے وزارت دفاع کو ایک کروڑ کا عطیہ دیا

   

l انڈین ایرفورس کے ایک ہوائی جنگجو سی بی آر پرساد نے وظیفہ پر سبکدوشی کے 40 سال بعد دفاعی فورسیس کیلئے عطیہ کے طور پر 1.08 کروڑ روپئے کا چیک وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو پیش کیا۔ 74 سالہ فضائی جنگجو پرساد نے انڈین ایرفورس میں 4 سال خدمات انجام دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جائیداد کا 2 فیصد حصہ دختر کو 1 فیصد حصہ بیوی کو دیا ہے۔ باقی 97 فیصد حصہ میں دوبارہ اپنے سماج کو واپس کررہا ہوں۔