انڈیگو کے سی ای او مستعفی

   

نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پیٹر ایلبرس نے ساڑھے تین برس کی مدت کے بعد ‘ذاتی وجوہات’ کی بنا پر منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایئرلائن نے منگل کے روز بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایلبرس کا استعفیٰ فوری اثر سے قبول کر لیا ہے ۔ عبوری انتظام کے تحت کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر راہول بھاٹیہ ایئرلائن کے انتظام کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ اچانک دیے گئے استعفے پر غور کرنے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ آج شام 5:30 بجے شروع ہوئی اور صرف 15 منٹ تک جاری رہی۔ بھاٹیا کو مخاطب اپنے مختصر استعفیٰ نامے میں ایلبرس نے لکھا کہ وہ ‘ذاتی وجوہات’ کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔