انکت شرما کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار

   

نئی دہلی ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے انکت شرما کے قتل کے الزام میں آج ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی سلمان عرف ننھا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ انٹلیجنس بیورو آفیسر انکت شرما کا گزشتہ ماہ دہلی میں ہوئے فسادات کے دوران قتل کردیا گیا تھا ۔ گمشدگی کے ایک دن بعد /27 فبروری کو ان کی نعش ایک نالہ سے برآمد ہوئی تھی ۔ دہلی پولیس کے مطابق انکت شرما کے قتل میں مبینہ طور پر سلمان کا اہم رول رہا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فسادات کے موقع پر انکت شرما کو پہلے عام آدمی پارٹی کے معطل شدہ کونسلر طاہر حسین کے گھر لے جایا گیا جہاں اس کا قتل کیا گیا ۔ اس سے قبل طاہر حسین پر بھی انکت شرما کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔