نئی دہلی : محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کئی ریاستوں میں واقع دو گروپوں پر کی گئی چھاپہ ماری میں 1.95 کروڑ روپے نقد اور 65 لاکھ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی تھی۔ پہلا معاملہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مہم انتظامیہ سے جڑا ہوا ہے جس میں بنگلور ، سورت ، چندی گڑھ اور موہالی میں واقع سات احاطوں میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے ۔ پائے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروپ انٹری آپریٹر کا استعمال کرتے ہوئے رہائش کے اندراجات حاصل کرنے سے منسلک ہے ۔