انگلینڈ سیمی فائنل میں داخلپاکستان کو دو وکٹ سے شکست

   

کولمبو : /24 فبروری (ایجنسیز) کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے آج پاکستان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 8 میچ میں دو وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ پاکستان نے ٹاس جیتا اور اوپنر صاحب زادہ فرحان کے 63 رنز کی مدد سے 164/9 بنائے ۔ جواب میں شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے اوپنرس کو جلد آؤٹ کردیا ۔ لیکن بروک نے 51 گیندوں میں 100 رنز کے ساتھ کامیابی دلائی۔