لندن : انگلینڈ کے علاقے بریڈفورڈ میں واقع گھر میں دھماکے کے باعث عمارت ملبہ کا ڈھیر بن گئی۔واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ احتیاط کے طور پر آس پاس کے 6 مکانات کو بھی خالی کرا لیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا اس طرح کا تھا جیسے کوئی بم پھٹا ہو۔ دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی۔ویسٹ یارکشائر فائر اینڈ ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع پر 20 فائر فائٹرز کو بھیج دیا گیا تھا۔