لندن ۔24 جون (ایجنسیز) اوپنر بین ڈکٹ کی شاندار سنچری (149) اور پہلی وکٹ کیلئے 188 رنز کی پارٹنر شپ میں انگلینڈ کو ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹ سے شاندار جیت دلائی جو پانچویں و آخری روز کے اختتامی مراحل میں مکمل ہوئی۔ انگلینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 21/0 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اسے آج مزید 350 رنز درکار تھے۔ ہندوستان کے اسٹرائیک بولرس جسپریت بمرا اور محمد سراج کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے جو ہندوستان کیلئے نقصاندہ ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے 373/5 پر جیت مکمل کی۔ ڈکٹ کو پلیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔