دبئی۔انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا پر چھ وکٹ سے کامیابی سے نہ صرف سیریز اپنے نام کر لی بلکہ آئی سی سی کی ٹی 20 درجہ بندی میں نمبر ون مقام پر بھی قبضہ کر لیا۔انگلینڈ کو نمبر دو ٹیم آسٹریلیا پر12 نشانات کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ ہندستان تیسرے ، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے ۔ بیٹسمینوں میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پرہیں، ہندوستان کے لوکیش راہول دوسرے ، آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے ، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔