لندن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لارڈس میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے واحد ٹسٹ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور ایک اہم سبقت کی سمت گامزن بھی ہے۔ گذشتہ روز اپنی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد انگلش بولروں نے آئرلینڈ کو 207 رنز پر آوٹ کیا تاہم اسے 122 رنز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا لیکن دوسری اننگز میں جیسن رائے اور لیچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پہلی اننگز کے خسارہ کو ختم کیا بلکہ دوسری اننگز میں ٹیم کو مستحکم موقف کی طرف گامزن کیا۔ تادم تحریر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کرتے ہوئے 50 رنز کی سبقت حاصل کرلی ۔ رائے نے 72 رنز بنائے۔