واشنگٹن : سابق امریکی صدر براک اوباما نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں پوسٹل بیلٹنگ میں متنازعہ توسیع کی وجہ سے پوسٹ کی سروسز کو کمزور کر رہے ہیں۔ حکومتی جماعت ریپبلکن کے امیدوار پوسٹل بیلٹنگ پر دھوکہ دہی کے خدشے کی وجہ سے تنقید کرتے رہے ہیں۔