اودے پور، 14 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ و وزیر سیاحت دیا کماری نے منگل کے روز اودے پور میں دو روزہ قومی سیاحت کانفرنس کا افتتاح کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کانفرنس کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف موضوعات پر اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں گہرائی سے غور و خوض کیا جائے گا۔ ان اجلاسوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹل سیاحت، ورثہ مقامات کے تحفظ، اور پائیدار سیاحت جیسے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔ یہ کانفرنس ہندوستان کو عالمی سیاحت کے نقشے پر مزید مستحکم مقام دلانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔