اورنگ زیب کا مقبرہ توڑنے والے کو 21 لاکھ کا انعام

   

ممبئی : شری کرشنا جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ مقدمہ کے مدعی پھلہاری دنیش شرما نے اورنگ زیب تنازعہ پر بڑا اعلان کیا ہے۔ شرما نے کہا ہے کہ اورنگ زیب کی قبر پر بلڈوزر چلانے والے کو 21 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ دنیش شرما نے کہا کہ اورنگ زیب نے ہمارے بہت سے مندروں کو تباہ کردیا ہے۔ ہماری بہنوں اور بیٹیوں پر بہت مظالم ڈھائے گئے ہیں۔ اورنگ زیب کی قبرکو توڑنے والے کو میں ذاتی طور پر انعام دوں گا۔ دنیش شرما کے مطابق اورنگ زیب غدار تھا۔ اس کی قبر اس ملک میں کیاکر رہی ہے؟ اسے یہاں سے ہٹا دینا چاہیے۔ اس پر بلڈوزر چلایا جائے۔شرما نے کہا کہ اورنگزیب کی قبر پاکستان میں ہونی چاہیے یا مکہ مدینہ میں۔ ہندوستان میں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔