درحقیقت، ادھو گروپ کے اتحادی پرکاش امبیڈکر نے ہفتہکو سمبھاج نگر میں اورنگ زیب کے مقبرے پر پھول چڑھائے۔ان پوسٹروں کے بارے میں مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا کہ اورنگ زیب کے لیے ادھو کا نیا لگاؤدیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہندوتوا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ممبئی پولیس نے بتایا کہ یہ پوسٹر رات کو لگائے گئے تھے۔ یہ معلوم نہیں کہ انہیں کس نے لگایا۔ پولیس نے کہا کہ ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔ اگر امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی تو اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ فی الحال فلیکساں ہٹا دیے گئے ہیں۔سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی ہم سے بدلے کی سیاست کر رہی ہے، جب کہ ادھو گروپ مہاراشٹر حکومت پر الزام لگا رہا ہے کہ حکومت نے ادھو اور ان کے خاندان کی سیکوریٹی میں کمی کی ہے۔ اس کے بارے میں سنجے راوت نے جمعرات کو کہا کہ چاہے یہ ای ڈی کے چھاپے کے بارے میں ہو یا ادھو ٹھاکرے خاندان کی حفاظت کو کم کرنے کے بارے میں، یہ تمام کارروائیاں صرف سیاسی انتقام کے جذبے سے حکمران جماعت کر رہی ہے۔سنجے راوت نے کہا کہ یہ سب سیاسی طور پر محرک ہے۔ لیکن جو لوگ ایسا کریں گے ان کو اس کا پھل بھی ملے گا۔ بی جے پی زیادہ سے زیادہ کیا کر سکتی ہے، ہم پر گولی چلا سکتی ہے، ہمیں جیل میں ڈال سکتی ہے۔