سالیم ( امریکہ ) 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست اوریگان میں لاک ڈاون اور گھروں میں رہنے کے حکمنامہ کے خلاف سینکڑوں عوام نے مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا جبکہ ریاست میں مزید درجنوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے اور کئی اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔ بیشتر احتجاجیوں نے چہرے پر ماسک نہیں لگائے تھے تاہم انہوں نے امریکی پرچم لہرائے اور ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم کی علامات بھی بتائیں۔ اس وقت بارش ہو رہی تھی ۔ کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ’’ اوریگان کو کھولئے ‘‘ ’’ مجھے روزی کمانے دیجئے ‘‘ جیسے پلے کارڈز بھی تھے ۔ عوامی صحت محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام گھروں میں رہیں اور لاک ڈاون کیا جائے ۔ تاہم احتجاجیوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سماجی فاصلے برقرار رکھنے حکومت کے احکامات ان کے خیال میں دخل در معقولات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آپ گھروں پر نظربند نہیں رکھ سکتے اور ان احکام پر زبردستی عمل آوری نہیں کروائی جاسکتی ۔ واضح رہے کہ اوریگان میں ماہ مارچ سے الگ الگ مراحل میں تحدیدات عائد کی گئی ہیں اور تجارگوں کو بند رکھا گیا ہے ۔ کچھ پارکس میں عوامی داخلہ بند کردیا گیا ہے اور اسکولس میں تعلیم کیلئے فاصلاتی طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے ۔بعض مقامات پر لوگ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے اصرار کر رہے ہیں۔