واشنگٹن۔ 6 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان جاپان کے اوساکا میں حالیہ دنوں میں خوشگوار ماحول میں ہونے والی بات چیت کے ٹھوس نتائج نکلنے کی امید ظاہر کی ہے ۔امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوو نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اوساکا میں س خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے ٹھوس نتائج نکلیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے حکام کو ہدایات دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کے اجلاس کیلئے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں سنگین مسئلہ پیدا ہو گئے تھے اور اسے صرف دونوں ممالک کے لیڈر ہی دور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اوساکا میں G-20 اجلاس کے دوران روس کے صدر پوٹن اور امریکہ کے صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کاروباری اور عملی ماحول میں ہوئی تھی، اس دوران اسٹریٹجک استحکام، ہتھیار کنٹرول، علاقائی تنازعات اور اقتصادی تعاون کی سرگرمیوں سمیت وسیع ایشوز پر گفت و شنید ہوئی تھی۔