حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک بیوی مائیکے چلے جانے سے ایک اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک تین افراد کی خودکشی کے علحدہ واقعات تکارام گیٹ باپوپلی اور نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 6 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اولاد نہ ہونے کے سبب یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ باجو پلی پولیس کے مطابق 30 سالہ پون کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پرگتی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر پون کی بیوی مائیکے چلے گئی تھی اور بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 44 سالہ رماکرشنا راؤ جو بٹس پلانی میں ایکٹریشن کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ نریڈمیڈ علاقہ میں رہتا تھا جس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔