اولمپکس پر کورونا وائرس کا سایہ،خصوصی اجلاس طلب

   

لوزان۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) 75 ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی(آئی او سی) ٹوکیو اولمپکس کو محفوظ بنانے کیلیے سرجوڑ کر بیٹھ گئی ، لوزان میں خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔ٹوکیو اولمپکس کا آغاز24 جولائی کو ہوگا ۔گیمز کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں لیکن دنیا پھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث اولمپک گیمز کے لیے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، اولمپک ہیڈ کوارٹر میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔صدر تھوماس بیخ نے کہا ہے کہ وہ ایک کامیاب گیم منعقد کرنے کی پوری کوششوں میں ہیں اور کورونا وائرس کے پیش نظر توجہ اسے محفوظ بنانے پر ہے، اس حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جن پرغورکیا جائیگا۔ جاپان میں بھی اس وائرس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب آئی اوسی کی نائب صدرنے کہا ہے کہ وہ گیمز کے بارے میں کسی قسم کی قیاس آرائی نہیںکر سکتے۔