اولمپکس کی کاونٹ ڈاؤن گھڑی کو پھر شروع کردیا گیا

   

ٹوکیو۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اولمپکس 2020 کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد میزبان ملک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کاونٹ ڈاون کلاک کو پھر سے شروع کردیا گیا ہے ، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں اب ساڑھے چار سو سے زائد دن باقی ہیں ، اولمپکس گیمز اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے۔اس سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بھی کھیلوں کے دیگر ایونٹس کی طرح کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد اس کو اگلے سال کرانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد ٹوکیو میں نصب اولمپک کاونٹ ڈاون کو بھی ری سیٹ کردیا گیا ہے۔یہ کاونٹ ڈاون کلاک بتارہی ہے کہ اولمپکس میں اب ساڑھے چار سو زائد دن باقی رہ گئے ہیں، گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی2021 کو ہوگی۔