اولمپیاڈ 2020 آن لائن ہوگا

   

حیدرآباد۔ سب سے بڑے آرگنائزر سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ اولمپیاڈ کے امتحانات اس تعلیمی سال کے دوران آن لائن منعقد کئے جائیں گے۔ طلباء جانوں کی حفاظت اور صحت کی تشویش کو سب سے اہم سمجھتے ہوئے تمام طلبہ اپنے گھروں سے ایس او ایف اولمپیاڈ کے امتحانات میں شرکت کرسکیں گے۔ ہر سال لاکھوں طلبہ نے ایس او ایف اولمپیاڈ کے امتحان میں شرکت کی۔ پچھلے سال حیدرآباد کے سینکڑوں اسکولوں کے تقریبا 287000 طلبہ نے اولمپیاڈ میں شرکت کی اور ان طلبہ کا تعلق پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت تک تھا۔