اوم برلاکیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ندائی ووٹ میں شکست

   

نئی دہلی۔ 11 مارچ (ایجنسیز ) اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو لوک سبھا نے چہارشنبہ کو ندائی ووٹ کے ذریعہ مسترد کردیا ہے۔ اپوزیشن نے اسپیکر کو غیرجانبداری سے کارروائی چلانے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایوان میں پُرشور نعرہ بازی اور احتجاجوں کے درمیان ندائی ووٹ میں قرارداد کو شکست ہوگئی۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔