ریونت ریڈی نے خیرمقدم کیا، پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے کا عزم
اوٹکور۔/13 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور کے سینئر تلگودیشم کارکنوں و عہدیداروں میں جناب محمد خورشید گدوال سابق تلگودیشم ترجمان ، متحدہ ضلع محبوب نگر، نائب سرپنچ سابق تلگودیشم پارٹی کے علاوہ ٹی ڈی پی کے حرکیاتی قائدین میں جناب محمد انور ، جناب اکبر گنتہ میکانک، محمد یسین خان، جناب محمد سلیم نیٹر گرنی، راجو، روی، ہنمنتو کے علاوہ 50 سے زائد افراد نے تلگودیشم پارٹی سے سبکدوش ہوتے ہوئے حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کے دفتر جاکر باضابطہ طور پر پی سی سی صدر ریونت ریڈی اور رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان قائدین کو پی سی سی صدر کانگریس ریونت ریڈی نے کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہناتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت پر دلی مبارکباد دی۔ ان قائدین نے اوٹکور میں کانگریس کے پارٹی آفس میں ایک پریس نوٹ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں شمولیت کے بعد گھر گھر جاکر کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے گشت کا سلسلہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات میں کہا کہ کانگریس پارٹی کی سرکردہ رہنما سونیا گاندھی نے جن 6 ضمانتوں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کو مستحکم بنانے اور پورے حلقہ اسمبلی کے علاوہ منڈلوں اور دیہاتوں میں کانگریس کی 6 ضمانت اسکیم کی تشہیر پر زور دیتے ہوئے عوام کا دل جیت لیں۔ اس طرح اوٹکور میں کانگریس پارٹی آفس قائم کرتے ہوئے ایک نئی جہت کے ساتھ کانگریس کی فلاحی اسکیمات کو واقف کروایا۔ اس موقع پر مستقر اوٹکور کے علاوہ دیگر مقامات کے کئی افراد نے شرکت کی۔