حیدرآباد۔تلنگانہ میں ایس ایس سی اور انٹر اوپن اسکول امتحانات کا انعقاد ماہ جولائی میں عمل میں لایا جائیگا اور ان میں جو کہ تلنگانہ اوپن اسکول پبلک امتحانات کے تحت ہوتے ہیں طلبا بغیر کسی دیرینہ فیس 19اپریل تا 10 مئی می سیوا ‘ آن لائن فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ 11 سے 17 مئی کے دوران فی پرچہ 25 روپئے دیرینہ کے ساتھ امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں۔ ماہ جولائی کے دوران حالات معمول پر رہنے پر امتحانات منعقد ہونگے اور ان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے مماثل سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا۔