باکو (آزر بائیجان) /4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )تیل کی پیداوار میں کمی کے مسئلہ پر اوپیک اور دیگر بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان منعقد ہونے والا خصوصی اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ توانائی سے مالا مال آزر بائیجان کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ وزارت کے ترجمان نے اجلاس کے ملتوی ہونے سے متعلق وجوہات کا علم نہ ہوسکا ۔