اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے حوالے سے سیاسی جوش و خروش شروع ہوچکا ہے۔ یوپی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے داخلے نے سیاسی انتشار کو بڑھا دیا ہے۔ اویسی کی پارٹی کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے، جس میں اویسی یہ کہہ رہے ہیں کہ یوگی کو دوبارہ اترپردیش کا وزیر اعلی نہیں بننے دیا جائے گا۔ اب اویسی کے اس چیلنج پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 2022 میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔