او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی فلموں میں فحاشی ، ہیما مالنی کا ریمارک

   

رائے گڑھ : بی جے پی کی متھرا سے رکن پارلیمنٹ اور ڈریم گرل کے نام سے مشہور فلم اداکارہ ہیما مالنی نے الزام لگایا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والی فلموں میں فحاشی پیش کی جارہی ہے ۔ ہیما مالنی نے یہ بات ہفتہ کو رائے گڑھ میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ وہ چکردھر فیسٹیول میں بھرتناٹیم میں ڈانس ڈرامہ پیش کرنے کے لیے رائے گڑھ پہنچی ہیں۔ ہیمامالنی نے بتایا کہ انہوں نے رقص سے آغاز کیا۔ اسی وجہ سے اُن کا فلموں میں بھی آنا ہوا اور اب وہ سیاست میں آ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔