اُری میں سیز فائر کی خلاف ورزی

   

سرینگر ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں ایل او سی کے پاس پاکستانی دستوں کی فائر بندی خلاف ورزی میں ایک شہری زخمی ہوگیا، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں اُری کے کمال کوٹ علاقہ میں جمعرات کی شام ہندوستانی چوکیوں اور دیہات کی طرف پاکستانی دستوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ اُن کی فائرنگ رات بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی جس کے نتیجہ میںایک شہری زخمی ہوا۔ انڈین آرمی نے پاکستانی فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا۔ پاکستانی دستوں کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی 14 فروری سے مسلسل جاری ہے۔