نیویارک ۔ خلیج میکسیکو کے سمندر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اور لوگ پانی میں سے لپکتے شعلوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیوز بنا لیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ جزیرہ نما یوکاٹن میں جمعہ کی صبح لگنے والی آگ کے حوالے سے آئیل کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ پانی کے نیچے سے گزرتی گیس پائپ لائن میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعلے پانی کے اندر سے باہر نکل رہے ہیں اور آتش فشاں کے لاوا سے مشابہہ لگ رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین ’آئی آف فائر‘ کہہ رہے ہیں۔
