تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے اور کانگریس اتحاد کو اکثریت مل جانے کے بعد ایم کے اسٹالن نے کل کابینہ کے 34 وزراء کی فہرست جاری کردی۔ آج بروز جمعہ ایم کے اسٹالن ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر بنواری لال پروہت نے بدھ کے روز ایم کے اسٹالن کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔ حلف برداری 7 مئی کو صبح 9 بجے راج بھون کمپلیکس میں ہوگی۔