آر ایس ایس، فضائیہ اور مودی حکومت پر نازاں

   

گوالیار 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج انڈین ایرفورس
(IAF)
کو پاکستان میں دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنانے پر اور یہ فیصلہ کرنے والی حکومت کو بھی سراہا۔ اِس ضمن میں ایک قرارداد آر ایس ایس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کی سہ روزہ میٹنگ کے پہلے روز منظور کی گئی۔ یہ اجلاس آج ہی شروع ہوا ہے۔ آر ایس ایس جوائنٹ جنرل سکریٹری منموہن ویدیا نے میڈیا والوں کو بتایا کہ میٹنگ میں ابھینندن پرستاؤ کے ذریعہ فضائیہ کی کارروائی پر اُس کی ستائش کی گئی اور حکومت کو بھی سراہا گیا جس نے یہ فیصلہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت نے مخالف قوم قوتوں سے نمٹنے کے لئے درست فیصلہ کیا اور ہندستانیوں کو بھی ایسے عناصر سے محتاط رہنا چاہئے۔