آر ایل سی ڈاکٹر سید حامد نے اقلیتی اقامتی اسکول کا دورہ کیا

   


مٹ پلی۔ راجنا سرسلہ اور جگتیال ضلع کے آر ایل سی ( ریجنل لیول کنسلٹینٹ ) ڈاکٹر سید حامد نے اپنا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول کا دورہ کیا۔ اس دوران پرنسپل محترمہ شیرین فاطمہ اور اسٹاف نے ان کا شال پوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ ڈاکٹر سید حامد نے شیرین فاطمہ سے تدریسی کیفیت اور آن لائن کلاسیس اور دیگر متعلقہ اُمور کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے اسکول سے متعلقہ رجسٹرس اور اسٹاک اشیاء کی تنقیح کرتے ہوئے مفید تجاویز پیش کئے۔ اس دورن انہوں نے اسکول کا اسٹاف عربی اساتذہ اور دیگر کی تنخواہوں میں طویل وقفہ تعطل پر متعلقہ عہدیداران سے نمائندگی کی جانے کی بات کہ