حیدرآباد۔5 ڈسمبر (سیاست نیوز) اسپیشل چیف سکریٹری و انچارج منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی مسٹر سنیل شرما نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے اعلان کی روشنی میں آر ٹی سی خاتون کنڈکٹرس کی ڈیوٹی اوقات سے متعلق باقاعدہ احکامات جاری کئے ۔ احکامات کے مطابق خاتون کنڈکٹرس کی ڈیوٹی بہرصورت 8 بجے شب ختم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اس سلسلہ میں تمام ڈپو منیجرس کو احکامات روانہ کردیئے گئے کہ خاتون کنڈکٹرس کی ڈیوٹی کسی بھی صورت میں 7:30 یا 8 بجے شب ختم ہوجانی چاہئے ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیل شرما کے احکامات پر خاتون کنڈکٹرس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور چیف منسٹر چندر شیکھر رائو وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کے علاوہ انچارج منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی مسٹر سنیل شرما سے اظہار تشکر کیا۔