تل ابیب: بچوں کی کفالت کی مد میں رقم ادا نہ کرنے پر اسرائیل نے ایک آسٹریلیائی شہری پر آئندہ 8ہزار سال تک اسرائیل سے نہ نکلنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے کہا کہ بچے کی کفالت کی مد میں 33لاکھ 40ہزار ڈالر ادا نہ کرنے کی صورت میں آسٹریلین شہری نوم ہوپرٹ سال9999 تک اسرائیل میں رہیں گے۔44سالہ آسٹریلین شہری کو یہ سزا 2013 میں سنائی گئی تھی اور عدالت نے انہیں 33لاکھ 40ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا تھا۔فارماسیوٹیکل کمپنی میں اینالیٹیکل کیمسٹ کے طور پر کام کرنے والے نوم ہوپرٹ نے کہا کہ عدالت نے 2013 میں حکم دیا تھا کہ 33لاکھ 40ڈالر کی رقم کرنا ہے کیونکہ جب تک بچے 18سال کے نہ ہوجائیں، اس وقت انہیں دونوں بچوں کے لیے ماہانہ فی کس 3236 ڈالر کی رقم بچوں کے خرچ کی مد میں ادا کرنا ہو گی۔