آصف محمد خاں نے آتشی کو یہودی کہکر اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے

,

   

Ferty9 Clinic

اوکھلا کے شکست خوردہ کانگریسی لیڈر آصف محمد خاں اپنی حرکتوں کی وجہ سے کافی مشہور رہتے ہیں کبھی دھرمیندر کی طرح پانی کی ٹنکی پر چڑھ جاتے ہیں کبھی بجلی کے کھمبے پر لیکن اس بار انھوں نے ایسا فضول بیان دیا ہے جس سے انکی جہالت کا اندازہ ہوتا ہے ان کا کہنا ہے کہ آتشی یہودی ہیں ان کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ پہلےہورڈنگ میں مارلینا لگایا تھا، لیکن اب آتشی ہیں۔ ایسا کیوں ہےانھوں نے اسکی وضاحت اس طرح کی ہے کہا کہ اروندرسنگھ لولی سردارہیں تووہ پگڑی پہنتے ہیں۔ میں آصف محمد خان ہوں تومیں ہندوعلاقوں میں جاتا ہوں توآصف ہی لکھتا ہوں۔ اگرآتشی سنگھ ہیں توانہیں نامزدگی میں بھی سنگھ لکھنا چاہئےتھا، مارلینا کیوں لکھا، یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہے آتشی ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی ہیں بقول خود ان کے کہ ان کی ماں مارکسی خیالات کی تھیں اور باپ لینن سوچ کے اس لئے ان دونوں کے ابتدائی حروف کو ملاکر مارلینا بنایا گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ آصف محمد خاں یہ ہی نہیں جانتے کہ کوئی بھی یہودی بنتا نہیں ہے وہ پیدائشی ہوتا ہے یہ صرف ووٹرس کو بھڑکانے کی سازش ہے اور کچھ نہیں ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ مان لیجئے وہ یہودی ہیں بھی پرہیں تو قابل پڑھی لکھی ۔ان امیدواروں کی طرح تو نہیں جنھیں پرچئہ نامزدگی تک بھرنا نہیں آتا اگر لوک سبھا میں پڑھے لکھے لوگ آجائنگے تومذہب اور زات پات سے اوپر اٹھ کر عوام کے لئے کام کرینگے آصف محمد خاں اپنے منہ کی کھا یں گے۔