حیدرآباد : آندھراپردیش میں 3 علیحدہ دارالحکومتوں کے قیام کا بہت جلد اعلان کیا جائیگا۔ ریاستی وزیر بی ستیہ نارائنا نے کہاکہ 3 دارالحکومتوں کے قیام کی تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بعض جماعتیں اور مفادات حاصلہ رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اسمبلی میں جو قانون منظور کیا گیا اُس پر جگن حکومت عمل کریگی۔ 3 علیحدہ دارالحکومتوں سے بہتر نظم و نسق کی راہ ہموار ہوگی۔ تلگودیشم چاہتی ہے کہ امراوتی سے دارالحکومت منتقل نہ کیا جائے۔