آن لائن کے ذریعہ ریت کی بکنگ کی جائے، کلکٹر کریمنگر ششانکا کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

کریمنگر۔ عوام کو عمارتوں کی تعمیر کیلئے آن لائن کے ذریعہ ریت کی بکنگ و فراہمی کے متعلقہ امور پر بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، پولیس کمشنر کملاسن ریڈی ، ریوینیو ، پولیس ، مانئینگ عہدیداران کے ہمراہ ضلعی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے “منا ایسوکا ایپ” کے ذریعہ آن لائن بکنگ پر ریت کی فراہمی کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید کہاکہ تاحال ضلع میں 10 مراکز (ایسوکا ریچ ) دستیاب ہیں ، ہر منڈل میں ریت کی تقسیمی کے مرکز کے انعقاد کیلئے انتظامات اور مقامات کی نشاندہی کی جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری کاموں کیلئے ریت کی سربراہی کی جائیگی۔ مراکز کے نزد ٹراکٹر کے رجسٹریشن کیلئے کاؤنٹر تیار کروانے کی تحصیلداروں کو ہدایت دی۔ ٹراکٹر ڈرائیور کا لائیسنس کا حامل ہونا ، ٹراکٹر کو انشورنس کا ہونا لازمی ہے ، ریت کی حصول یابی کیلئے عوام می سیوا کے ذریعہ بکنگ کرواسکتے ہیں۔ ریت کی غیر قانونی منتقلی پر جرمانے کے تحت سال 2019 تا 2020 میں تاحال 362 کیسوں کیلئے 22 لاکھ 95 ہزار 700 روپئے وصول کئے گئے۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرشیام پرساد لال ، پولیس کمشنر کملاسن ریڈی ، ڈی آر او وینکٹ مادھاواراؤ ، اے ڈی مائینگ وینکٹیشم ، کریمنگر ، حضورآباد آر ڈی او آنند کمار ، پی بین شلوم ، ڈی سی پی ، اے سی پی ، ایس ہیچ او ، تحصیلداروں و دیگر نے شرکت کی۔