اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

   

نئی دہلی : ہندوستان نے بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ گاؤں رورانوالا خورد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے لیے اعلانات کرا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی پنجاب میں واقع ایک گردوارے سے عوام کے لیے یہ اعلانات کیے گئے۔ ہندوستانی بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحدی علاقہ میں موجود کسانوں کو دو دن کے اندر فصلیں کاٹنے کی مہلت دی ہے۔ بی ایس ایف کی جانب سے کہا گیا کہ جن افراد کی فصلیں ابھی کٹی نہیں ہیں، وہ دو روز کے اندر کٹائی مکمل کر لیں، بصورت دیگر سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے مودی حکومت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون ظاہر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اگر ہندوستان نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو خود بھی محفوظ نہیں رہے گا، اور جنگ کا آغاز کرے گا لیکن اختتام پاکستان کرے گا۔