حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست نیوز) چندا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر آٹھویں جماعت کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ ادویت کیموتی ساکن اپرنا سروور اپارٹمنٹ واقع نلہ گنڈلہ نے اپارٹمنٹ کی 14 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ تعلیم کے سلسلہ میں مذکورہ طالب علم کے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس چندا نگر نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب