حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) اپل دوہرے قتل کیس میں مفرور تین افراد بشمول ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خاتون اصل سازشی ونئے ریڈی کی والدہ ہے جس کو کل دیگر 5 افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے قاتلوں کے ساتھ دینے اور ثبوت مٹانے میں اہم رول ادا کرنے کے الزام میں 22 سالہ کارتک ساکن جل پلی، 32 سالہ واکائی سدھاکر ریڈی ساکن ایل بی نگر اور ایل ساوتری 60 سالہ ساکن جل پلی کو گرفتار کرلیا جو باپ بیٹے کے قتل کیس میں ملوث افراد کی مدد کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے کپڑے، موٹر سائیکل اور 2 سیل فون ضبط کرلئے۔ پولیس کے مطابق کالے جادو کے شبہ میں 75 سالہ نرسمہا اور اس کے چھوٹے بیٹے 45 سالہ سرینواس ساکنان اپل کا بے رحمی سے ان کے مکان میں داخل ہوکر قتل کیا گیا تھا۔ ع