اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجیں گے: بائیڈن

   

واشنگٹن ۔ روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔ یہ بات امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ناٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل طاقت سیدفاع کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو گی۔