اپنے ملک کے مستقبل کا ذمہ دار میںہوں،بائیڈن نہیں:نتن

   

تل ابیب: ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے قریبی اتحادی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کا اظہار دونوں لیڈروں کے ایک دوسرے کے حوالے سے بیانات سے ہوتا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی تنقید کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن نے کہا کہ جو بائیڈن اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مستقبل کی ذمہ داری ہمارے ذمے ہے اورہم اس کے مستقبل کیذمہ دار ہیں جوبائیڈن نہیں۔نتن یاہو نے امریکی “فاکس نیوز” نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں اپنے ملک کے مستقبل کا ذمہ دار ہوں بائیڈن نہیں۔”نتن یاہو نے غزہ میں جنگ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی تنقید کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ہماری گردنیں داؤ پر لگی ہیں۔ ان کا اشارہ غزہ کی محصور پٹی میں زمینی مشکل صورتحال اور مختلف محاذوں پر اسرائیل کو درپیش مشکلات کی طرف تھا۔یاھو نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج حماس پر مکمل فتح حاصل کرنے اور اس کے قائدین کو ختم کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے حماس کے اہلکار نمبر ایک، دو تین اور چار کو راستے میں ہی قتل کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ کی وجہ سے تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔