اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

   

بھوپال ، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو نے ضلع ستناتھانہ علاقے سے دوجڑاں بچوں کا تاوان کے لئے اغوا کرنے کا واقع پیش آنے کے بارہ دن بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں ریاستی سرکار کو ہدفِ تنقید بنایا ۔ مسٹر بھارگو نے ٹویٹ کر کے کہا کہ دونوں مغوی بچوں کی آج لاش برآمد ہونے کی افسوسناک اطلاع ملی ہے ۔ انہوں نے دونوں بچوں کی اتما کی شانتی اور ان کے والدین سمیت اہل خانہ کو یہ انتہائی دکھ برداشت کرنے اور صبروتحمل کے لئے ایشور سے دعا کی ۔ایک دیگر ٹویٹ میں مسٹر بھارگو نے کہا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ چترکوٹ سے مغوی بچوں کو آزاد کروانے میں بارہ روزبعد بھی ناکام رہی۔ بالآخر دونوں بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ۔ لیکن ریاستی حکومت ٹرانسفروں میں مصروف ہے ۔ انتظامی خلا اور بدانتظامی مکمل طورپر ریاست میں پھیلی چکی ہے ۔مسٹر بھارگو نے ریاست کی تقریبا دو ماہ پرانی کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ریاست میں دو ہی صنعت چلیں گی ۔ ایک اغوا کی اور دوسری ا ٹرانسفر کی ۔ مسٹر بھارگو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب چاہیں تو وزیر اعلی کمل ناتھ ان دونوں صنعتوں پر‘انوسٹر سمٹ’ بھی بلا سکتے ہیں، کیونکہ بدامنی کے اس ماحول میں اب کوئی صنعتکار تو آئے گا نہیں ۔