اچم پیٹ میں دوموٹر سائیکلوں میں تصادم ، 5 افراد زخمی

   

اچم پیٹ:۔اچم پیٹ کے پولجالا روڈ پر محکمہ جنگلات کے دفتر کے قریب دو بائک آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے چار کو بہتر علاج کیلئے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔پولجالا گواں سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ انجیا جو اچم پیٹ این ٹی آر اسٹیڈیم میں چہل قدمی کے لیے جا کر واپس آنے کے دوران پولجالا سے تعلق رکھنے والے سریشاہ ، چندانانے انجیا سے لفٹ لے کر پولجالا جا رہے تھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب بالاجی اور جنگیا جو مخالف سمت سے بہت تیز آرہے تھے۔ انجیا کی بائک سے جاٹکرا گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق 108 امبولینس کی مدد سے اچم پیٹ سرکاری اسپتال پہنچایاگیا۔ بالاجی (45) کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ انجیا کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی۔چندانا کے دانت شدید زخمی ہوئے۔
محکمہ مالگذاری میں رشوت کے خاتمہ کا مطالبہ
بیدر۔ مسٹر آراشوک وزیر مالگذاری (ریونیو) کابیدرضلع ، اوراد تعلقہ کے مختلف گاؤںمیں قیام اور وہاں کے مسائل کے حل کولے کر بڑا چرچا رہا۔ مختلف گاؤں میں مختلف پروگرام رہے۔ لیکن جب وہ چامبول پہنچے تو ضلع رعیت سنگھ نے ایک یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیاکہ محکمہ مالگذاری میں ہونے والی بدعنوانی پر روک لگائیں۔ اگر اس بدعنوانی پر قا بونہیں پایاگیاتو سارے اچھے کام دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ ضلع رعیت سنگھ (ہوڈی ہلی گروپ) نے اپنی عرضی میں کہاکہ فصل خراب ہوجانے پردیاجانے والا سرٹیفکیٹ ،چھوٹے کسان کودیاجانے والاسرٹیفکیٹ ہو یا کوئی اور جو ایک مہینہ میں دیاجانا ہے وہ 6مہینے کے درمیان ملتاہے۔ اور اسکے لئے 10سے 20ہزار روپئے رشوت دینی پڑتی ہے۔ اوریہ رشوت ولیج اکاؤنٹنٹ سے لے کر تحصیلدارتک میں تقسیم ہوجاتی ہے۔ سروے کے لئے 3.5ہزار روپئے دیناپڑتاہے۔ رقم نہ دیں تو کام نہیں ہوتا۔اسی طرح اراضی سے متعلق معاون ڈائرکٹر کے دفتر میں اس سے زیادہ بدعنوانی چلتی ہے۔ افسران رشوت طلب کرتے ہیں۔ یہاں کے افراد کاتبادلہ ضروری ہے ورنہ ہم احتجاج منظم کریں گے۔ سنگھ ضلع صدر سدرامپا انڑدور ، کارگذار صدر شریمنت برادار، جنرل سکریٹر ی دیانند سوامی سرسی اور سبھاش رگٹے وغیرہ موجودتھے۔